i پاکستان

کراچی،سرجانی ٹائون میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، دو دکانیں خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ پر قابو پالیا گیاتازترین

April 08, 2026

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ آتش زدگی کے باعث موبائل فون کی دو دکانیں اور اس کے رکھا سامان جل گیا۔ تفصیل کے مطابق سرجانی ٹاون کے علاقے سیکٹر 4/B کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا، اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ایدھی کی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ترجمان سینٹرل فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع علی الصبح 5 بجکر 12 منٹ پر موصول ہوئی تھی، فوری طور پر ایک فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائرآفیسر نے مزید ایک فائرٹینڈر موقع پر طلب کر لیا۔ فائر فائٹرز نے ابتدائی طور پر آگ کو پھیلنے سے روک دیا، بعد ازاں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث موبائل مارکیٹ کی دو دکانیں اور اس میں رکھے قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان جل گیا جبکہ دیگر دکانوں کو جلنے سے بچا لیا گیا ، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا تخمیہ نہیں لگایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی