i پاکستان

کراچی،وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسرمعطل کر دئیےتازترین

September 14, 2026

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ رات گئے شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور پولیس کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے سچل، گلستان جوہر، مبینہ ٹان اور سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، جس کے بعد ضلع وسطی کے یوسف پلازہ، جوہرآباد اور نارتھ ناظم آباد تھانے بھی پہنچے۔ضیا الحسن لنجار نے تھانوں میں روزنامچہ، پولیس نفری اور لاک اپ کا معائنہ کیا جبکہ زیر حراست ملزمان کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ وزیر داخلہ نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔سہراب گوٹھ تھانے کے اچانک معائنے کے دوران ہیڈ محرر کی غیرحاضری پر اسے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ڈیوٹی افسر کو بھی معطل کردیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ اچانک دوروں کا مقصد پولیس کی کارکردگی جانچنا اور کوتاہیوں کو دور کرنا ہے۔جو افسر اچھا کام کرے گا اور قوانین پر عمل کرے گا اسے شاباشی ملے گی جبکہ کوتاہی برتنے والے افسران کو گھر جانا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی