i پاکستان

کراچی،مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیاتازترین

April 21, 2026

کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سارنگ نامی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق ڈاکٹر رکشے میں اپنی بیوی کے ساتھ جارہا تھا، مسلح ملزمان گاڑی میں آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، ملزمان میاں بیوی کا پیچھا کر رہے تھے۔ڈاکٹر سارنگ گلستان جوہر چورنگی پر نجی اسپتال میں نوکری کرتے تھے، مقتول کی بیوی کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔ادھر نیوکراچی سیکٹر 11 بی میں فائرنگ سے تاجر زخمی ہوگئے، زخمی تاجر کو کچھ عرصہ قبل بھتے کی پرچی ملی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی