i پاکستان

کراچی،مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک ساتھی خاتون گرفتارتازترین

March 27, 2026

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی ایک ساتھی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا، ہلاک ہونے والے ملزموں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، مرنے والے ڈاکوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، ملزموں کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی