i پاکستان

کراچی،جامعہ کراچی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق،ڈرائیور گرفتارتازترین

August 07, 2026

کراچی میں شارع فیصل پر جامعہ کراچی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق اور اس کے والدین معمولی زخمی ہوگئے، شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب کراچی یونیورسٹی کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار لڑکی سویرا جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے والدین معمولی زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے لگا جس پر موقع پر موجود شہریوں نے تعاقب کے بعد اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے جائے حادثہ سے بس بھی اپنی تحویل میں لے کر اسے تھانے منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق سویرا اپنے والدین کے ہمراہ ائیرپورٹ جارہی تھی، وہ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ کے رہائشی تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اوور ٹیک کے دوران پیش آیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی