i پاکستان

کراچی،آوارہ کتوں کے حملے میں 14 بچے زخمی،ہسپتال منتقل کردیا گیاتازترین

June 16, 2026

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائو ن میں آوارہ کتوں کے حملے میں 14 معصوم بچے زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے میدان میں کھیل رہے تھے کہ ایک خنخوار کتے نے ان پر حملہ کر دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر سندھ گورنمنٹ اسپتال اورنگی ٹائون منتقل کیا گیا، جہاں تمام بچوں کو اینٹی ریبیز ویکسین لگا دی گئی ہے۔ پاگل کتے کے حملے میں بچوں کے ماتھے، سر، پیٹ، ہاتھوں اور پائو ں پر زخم آئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 13 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں، جبکہ متاثرہ بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی