i پاکستان

کراچی،عمر لاشاری قتل کیس میں 3 ملزمان گرفتارتازترین

September 09, 2026

کمسن بچے عمر لاشاری کے قتل کیس میں تھانہ لکھیدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے ۔ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جبار سیٹھار، نواز لھر اور ندیم لھر کے ناموں ہوئی ہے، قتل کا مقدمہ مقتول کے چاچے منیر لاشاری کی مدعیت میں تھانہ لکھیدر میں درج کیا گیا۔محمد کلیم نے واقعے کا نوٹس لے کر اے ایس پی سٹی محمد آصف کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایس پی شکارپور نے مقتول عمر لاشاری کے ورثا سے دفتر میں ملاقات کی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔ترجمان شکارپور کے مطابق حالیہ کارروائی اے ایس پی سٹی محمد آصف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لکھیدر بلال لغاری نے ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ایس ایس پی محمد کلیم نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی