i پاکستان

کراچی،700 سے زائد شہریوں سے اربوں کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرارتازترین

April 02, 2026

کراچی میں ملیر کورٹ میں گلشن حدید کے مختلف علاقوں میں سات سو سے زائد شہریوں سے اربوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزم بصیر احمد کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم بصیر احمد عدالت سے فرار ہوگیا۔ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹائون میں وقاص چوہدری نامی شہری کی مدعیت میں چیک بانس کا مقدمہ درج ہے۔ وکیل مدعی مقدمہ عباس زر ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلشن حدید میں "نذیر موٹرز" کے نام سے شوروم قائم کر رکھا ہے اور گھگھر پھاٹک سمیت مختلف علاقوں میں سات سو افراد سے فراڈ کر چکا ہے۔وکیل مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم مختلف افراد سے گاڑیاں خرید کر انہیں ادائیگی کے لیے چیکس دیتا تھا جو بعد ازاں بانس ہو جاتے تھے۔ وقاص چوہدری سے بھی دو گاڑیاں خرید کر رقم کے عوض دو چیک دئیے گئے جو بانس ہوگئے۔ وکیل مدعی مقدمہ نے مقف اختیار کیا کہ ملزم ضمانت کا حقدار نہیں، اس کی عبوری ضمانت مسترد کرکے جیل بھیجا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی