i پاکستان

کراچی‘ تیز دھار آلے کے وار سے خاتون قتلتازترین

October 23, 2026

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھی اور ادویات استعمال کرتی تھی، جس نے اپنے ہاتھ کی نبض کئی جگہ سے کاٹ لی تھی۔خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہے۔دوسری جانب خاتون کے بھائی عبداللہ نے بتایا کہ میں بہن کے گھر آیا تو دروازے پر تالا لگا ہوا تھا، جب میں تالا توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوا تو وہاں بہن کی لاش پڑی ہوئی تھی۔عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بہن کو اس کے دوست نے تیز دھار آلے سے قتل کیا ہے۔خاتون کے بھائی کے مطابق بہن کے بچوں نے بتایا کہ مبین آیا ہوا تھا جبکہ میری بہن کا شوہر بیرونِ ملک گیا ہوا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی