i پاکستان

کراچی ،سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج کا دھماکہ، 15 افراد جاں بحق،میں عمارت کا کچھ حصہ منہدمتازترین

February 19, 2026

کراچی میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں دھماکے کے نتیجے میںخواتین وبچوں سمیت 15افراد جاںبحق اور 12سے زائد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میںعلی الصبح 4 بجے کے قریب عمارت میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر سکیورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 15 لا شیں نکالی جاچکی ہیں

جن میں 4 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 12 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی جی ریسکیو 1122بریگیڈئیر واجد نے بتایا کہ گیس دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین سیہوا جس میں اب تک 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں خاتون اور بچی کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ڈی جی نے کہا کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، چھوٹی عمارت کے لیے ہمارے پاس خاص آلہ ہوتاہے، آلے کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی