i پاکستان

کراچی، سکیورٹی گارڈ نے شہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادیتازترین

February 28, 2026

کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے شہری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان محافظ میں پیش آیا جہاں شہری سے ڈکیتی کی کوشش کی جارہی تھی تاہم سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سے ناکام بنادیا۔پولیس کے مطابق شہری بینک سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ راستے میں اسے 4 ڈاکوئو ں نے لوٹنے کی کوشش کی، بنگلے کا دروازہ کھلا دیکھ کر شہری بنگلے کے اندر داخل ہوگیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو بھی بنگلے میں داخل ہو گئے، اس دوران سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس سے ڈاکو شہری سے رقم لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی