i پاکستان

کراچی، سیف سٹی کے تحت 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ ، یکم جولائی سے کارروائی کا آغاز ہوگاتازترین

June 08, 2026

سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔ سندھ پولیس نے کراچی میں لگائے گئے سیف سٹی منصوبے کے تحت 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا جس کے بعد یکم جولائی سے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ سندھ پولیس کے مطابق ان میں وہ گاڑیاں شامل ہیں جو فروخت ہونے کے باوجود تاحال نئے مالکان کے نام منتقل نہیں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کے مالکان کا ریکارڈ نامکمل ہے یا جن کے مالکان نے سرکاری واجبات ادا نہیں کیے انہیں بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔سندھ پولیس کے مطابق بلیک لسٹ گاڑیوں کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے اور ایسی گاڑیوں کو ضبط کیا جا سکتا ہے جب کہ مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔سندھ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پولیس پورٹل پر جا کر اپنی گاڑی کی معلومات چیک کریں اور اگر ان کی گاڑی بلیک لسٹ ہے تو یکم جولائی سے قبل اس کی ملکیت تبدیل کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی