i پاکستان

کراچی، شاہراہ بھٹو پل پر 2 گاڑیوں میں تصادم، لڑکی جاں بحق، 11 افرادزخمیتازترین

August 06, 2026

کراچی میں شاہراہ بھٹو پل پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مطابق کراچی میں شاہراہ بھٹو پل پر سوزوکی اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 11 افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ رامین کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں میں 30 سالہ اشو، 57 سالہ لالو، 45 سال کی تلسیہ، 37 سالہ کیشی، 40 سالہ لکشمی، 12 سالہ عائشہ، 8 سالہ حنا، 16 سالہ دھنی، 25 سالہ شامو اور ایک نامعلوم 50 سالہ خاتون شامل ہیں۔حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی سوزوکی کو ٹکر کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی