i پاکستان

کراچی، شادی میں شرابی اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیاتازترین

June 08, 2026

نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر شراب کے نشے میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اپنی ہی پستول سے چلائی گئی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق نیو کراچی جامع مسجد خضرا کے قریب شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے35سالہ فیروز خان شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر فیروز خان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کورنگی کا رہائشی تھا اور شادی کی تقریب میں بطور مہمان شریک تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ فیروز خان مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا اور اسی حالت میں اس نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔تحقیقات کے مطابق آسمان کی جانب فائر کی گئی گولی کا سکہ واپس آکر اس کے سر پر لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی