i پاکستان

کراچی سے پشاور تک مسافر ٹرینیں یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہتازترین

September 22, 2022

پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور تک مسافر ٹرینیں یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق سندھ میں نوابشاہ، پڈعیدن سیکشن ٹریک کی بحالی پر24 گھنٹے کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور اپ سائیڈ ٹریک پرپانی کی سطح کم ہوئی ہے اور مال گاڑیاں جزوی طور پربحال کردی گئی ہیں۔ ٹریک کی جانچ کے لیے پانی سے 2 انجنوں کو استعمال کرتیہوئے مال گاڑی کو گزارا گیا۔ تاہم لاہور کی طرف کراچی ڈان سائیڈ ٹریک بدستور پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی