i پاکستان

کراچی سے آپکا بہت بڑا فین ہوں، بلاول کی ننھے یوٹیوبر شیراز سے ملاقات، ویڈیو وائرلتازترین

June 05, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری ان دنوں انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود ہیں، اسی دوران انہوں نے شیراز اور مسکان سے ملاقات کی جس کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی پی نے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'میں کراچی سے ہوں اور وہیں سے آپ کو فالو کررہا ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ، مجھے مل کر بے حد خوشی ہورہی ہے'۔بلاول نے شیراز کے سماجی بہبود کے کاموں کو سراہا اور کہا 'میں آپ کا سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، بہت خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ آپ ناصرف اتنی محنت کرتے ہیں اور مشہور ہیں بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے کام کیا، انہیں پانی دلوایا، اسکول بنوایا'۔پی پی چیئرمین نے کہا 'میرے نانا بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے، انہیں پسند کرتے تھے، میرے نانا نے یہاں بہت کام کیا ہے ، یہاں مہنگائی کے لیے انہوں نے کام کیا'۔بلاول نے شیراز سے کہا 'ہم بھی چاہتے ہیں جیسے ہمارے بڑوں نے یہاں کی خدمت کی، ویسے ہم بھی کریں، ہمیں موقع ملے تو ہم عوام کو کچھ کرکے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی