i پاکستان

کراچی، رواں سال مہلک وائرس نیگلیریا سے پہلی ہلاکتتازترین

July 08, 2026

کراچی میں دماغ کھانے والے مہلک وائرس نیگلیریا نے سال کی پہلی جان لے لی ۔ کورنگی نمبر 4 کا رہائشی شخص، جو دو بچوں کا باپ تھا، نجی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا ۔طبی ماہرین کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی سوئمنگ کی کوئی ہسٹری نہیں تھی، جس سے یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ نیگلیریا اب گھروں اور مساجد میں سپلائی ہونے والے نلکے کے پانی میں پھیل چکا ہے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو 5 جولائی کو تیز بخار، سر درد اور دورے پڑنے کے بعد لیاقت نیشنل اسپتال لایا گیا تھا جہاں تشخیص پر پتا چلا کہ وہ نیگلیریا کا شکار ہوا ہے۔اس ہلاکت نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی میں کلورین نہ ملانے کے دیرینہ مسئلے کو دوبارہ بے نقاب کر دیا۔طبی تنظیموں نے شہریوں سے فوری طور پر گھروں کے واٹر ٹینکس میں کلورین کی گولیاں استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی