کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے رمضان اور عیدالفطر سے قبل اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ۔ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا، یہ اقدام رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق رمضان میں افطار کے اوقات سے قبل سڑکوں پر ٹریفک اہلکاروں کی نفری کی موجودگی کی ضرورت خاص طور پر ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی