i پاکستان

کراچی، ریسٹورنٹ کے باہر میاں بیوی سے موٹر سائیکل چھین لی گئی ، مقدمہ درجتازترین

July 29, 2026

نارتھ کراچی سکیٹر 11 اے ریسٹورنٹ کے باہر میاں بیوی سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔موٹر سائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر میاں بیوی کے موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہی ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان اچانک سامنے آ جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی جبکہ شہری کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی اور ملزمان موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔واردات تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واردات گزشتہ رات ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی