i پاکستان

کراچی ،راولپنڈی اور سوات میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سیکڑوں افغان باشندے گرفتارتازترین

February 28, 2026

کراچی ،راولپنڈی اور سوات میں غیر قانونی مقیم طور پر مقیم افراد کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران سیکڑوں افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتیا کہ اولڈ سٹی ایریا میں آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 98 افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 61 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کی گئی کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا۔ادھر ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کی گئی، ا س دوران غیرقانونی طور پر مقیم 40 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی پولیس نے کریک ڈائو ن کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 79 غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ضلع میں مقیم تھے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔حکام کے مطابق زیرحراست افغان مہاجرین اور ان کے اہلخانہ کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا جبکہ ضلع بھر میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی