i پاکستان

کراچی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلانتازترین

July 18, 2026

ملک میںپٹرولیم قیمتوںمیںاضافے کے بعدپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ہے کراچی میں صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لئے جائیں، کیوں کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔انھوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور چالان ختم کیے جائیں، حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے فوری ریلیف ناگزیر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی