i پاکستان

کراچی‘ پستول صاف کرتے ہوئے شوہر سے گولی چل گئی، بیوی، 2 بچے زخمیتازترین

July 15, 2026

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون 9 نمبر میں گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے شوہر سے گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عارف نامی شخص گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اس دوران گولی چلنے سے اس کی بیوی اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی