i پاکستان

کراچی، پروفیسر عارف ساقی اور بھتیجے پر تشدد کیس میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظورتازترین

September 10, 2026

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کونین کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔سیشن عدالت ملیر نے درخواستِ ضمانت کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزم پر پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی