کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد پانچ زخمیوں سمیت 10 ملزموں کو گرفتار کر لئے گئے۔نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کا خامیسہ گوٹھ کے قریب منشیات فروشوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم اور منشیات برآمد کر لی۔ادھر پاکستان بازار پولیس نے دوران گشت گلشن ضیا میں موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر دو طرفہ فائرنگ کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
اورنگی ٹائو ن پولیس نے سیکٹر 6E کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔سچل پولیس نے شیر خان گوٹھ میں کارروائی کے دوران لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار چاروں ملزمان نے درجنوں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور نقد رقم برآمد کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی