i پاکستان

کراچی، پولیس اور ڈاکوئو ں میں مقابلہ، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتارتازترین

May 12, 2026

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی گلشنِ ضیا کے علاقے میں کی گئی، جہاں مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کی شناخت علی اکرم اور دانیال عباسی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔جبکہ تیسرے گرفتار ملزم احتشان کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی