کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے راہ گیر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین ملزمان موٹرسائیکل ملزمان فرار ہو گئے، فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت طحہ شاہ اور شہروم کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان طحہ کو مارنے آئے تھے،شہروم راہگیر اور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ شہروم کے اہلخانہ نے حکومت سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی