i پاکستان

کراچی، وزیرِ داخلہ سندھ کے مختلف تھانوں کے اچانک دورے، 3 ایس ایچ اوز معطلتازترین

September 11, 2026

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا جس دوران انہوں نے عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او سمیت پورا عملہ معطل کر دیا۔شاہراہ فیصل تھانے کے تمام اسٹاف کو بھی معطل کر دیا گیا، فیروزآباد تھانے میں بغیر وردی موجود عملہ بھی معطل کر دیا گیا، وزیر داخلہ نے تھانوں میں موجود شہریوں سے مشکلات پوچھیں اور فوری حل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے مختلف مقدمات میں قید افراد سے پولیس کے رویے اور دیگر امور پر بھی بات کی، اور کہا کہ دوبارہ تھانوں کا دورہ کروں گا، کوئی چھوٹا منشی، بڑا منشی نہیں چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو وردی پہن کر ڈیوٹی انجام دینا ہوگی، پولیس کا کام عوام کی خدمت اور تحفظ ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی