i پاکستان

کراچی، نجی کلینک میں فائرنگ سے ملازم جاں بحق،ملزمان فرارتازترین

May 13, 2026

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب نجی کلینک میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتول کلینک میں صفائی کا کام کرتا تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر دو مسلح افراد مقتول کو زبردستی ساتھ لے جانا چاہتے تھے، لیکن لڑکے کی جانب سے مزاحمت پر گولی مار دی گئی جس سے لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی کراچی کے ایک کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق ہو گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی