i پاکستان

کراچی، ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور کوسٹر میںتصادم ،کئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریفک کی روانی متاثر، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںتازترین

May 19, 2026

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ کوسٹر کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کرتے ہوئے گاڑیوں کو ناردرن بائی پاس سے مشرف کٹ جبکہ ٹی کراسنگ سے حب ریور روڈ کی جانب موڑ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی