i پاکستان

کراچی، متعدد پولیس مقابلوں کے بعد 15 ڈاکو مسروقہ سامان سمیت گرفتارتازترین

February 27, 2026

کراچی کے علاقوں سکھن ، شریف آباد ، فیروزآباد ، سرسید ، جیکسن ، خواجہ اجمیر نگری ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور شارع نورجہاں پولیس نے مبیہ مقابلوں کے بعد 13 زخمی سمیت 15 ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیل کے مطابق سکھن پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قاسم ٹان سویرا فلور مل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 5 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی۔شریف آباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کے اہلکاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہید ملت روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔سرسید پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر C/2-11 ایدھی ہوم کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا  گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں

دو موبائل فونز ، اور کیش رقم برآمد کی گئی۔جیکسن پولیس نے شیریں جناح کالونی سکندرآباد ابراہیم مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ احسان اللہ ولد محمد کمال اور 21 سالہ حبیب اللہ ولد مطلب کے ناموں سے کی گئی۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر B-3/5 رحمانیہ موڑ نارتھ کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا چورنگی سیکٹر B-6 نیو کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی ٹنکی گراوںڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، چار چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی