i پاکستان

کراچی، منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا،مجموعی تعداد42ہوگئیتازترین

September 10, 2026

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی ، متاثرہ شخص کو سندھ انفیکشن ڈزیز ہسپتال لایا گیا تھا۔ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے جن میں سے 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی