i پاکستان

کراچی' مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 6 گرفتارتازترین

July 10, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ان کے ساتھ موجود 1 ملزم فرار ہو گیا۔ڈاکوں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل پولیس نے برآمد کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیپا پل کے قریب مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔علاوہ ازیں اورنگی ٹاةون سیکٹر ساڑھے 11 میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈاکوں سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی