i پاکستان

کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ بڑھا دی ،جمعہ 10 اپریل سے شروع ہونگےتازترین

April 06, 2026

کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ بڑھا دی ۔چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروزجمعہ 10 اپریل سے لئے جائیں گے۔پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بروقت ایڈمٹ کارڈ فراہم نہ ہونے پرامتحانات ملتوی کیے گئے۔خیال رہیکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شروع ہونا تھے تاہم پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئیکہا تھا کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے، نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے مزید کہا تھا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی