i پاکستان

کراچی، میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، کئی افراد زخمیتازترین

September 14, 2026

کراچی میں میر رضا کے قتل کیس کیلئے طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر احتجاج کے دوران دو گروپس آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب میر رضا کے والد میر حسین ، والدہ اور بہن نے جماعت اسلامی دھرنے میں شرکت کی جہاں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ودیگر نے ان کا خیر مقدم کیا۔میر رضا کے والد میر حسین نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سسٹم ایسا ہوگیا ہے کہ وہ مجرموں کی پشت پناہی کررہا ہے، جس سسٹم کے خلاف ہماری لڑائی ہے وہ پوری مشینری کے ساتھ ہمارے مقابلے میں کھڑا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی