i پاکستان

کراچی میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام، سی ٹی ڈی کا گھر پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک،دواہلکارزخمیتازترین

February 17, 2026

کراچی میں تخریب کاری کی بڑی واردات ناکام بنادی گئی ، ہ لطیف ٹائو ن میں سی ٹی ڈی نے گھرپرچھاپہ مارا ، اس دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام کا دعوی ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل،نیاز اور حمدان شامل ہیں۔حکام کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں کے کچھ ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایاکہ اطلاعات کے مطابق گھرمیں ڈرموں میں آئی ڈیز تیارکی گئی تھیں، گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمدکرلیے گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی، تینوں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی جس سیگرفتار دہشتگرد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں ایک دہشتگرد ماراگیا جبکہ زخمی تین دہشتگرد اسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی اظفر نے بتایا کہ گھر سے باوردی مواد، 5 ہینڈگرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی