i پاکستان

کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکانتازترین

July 10, 2026

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کی پیش گوئی بھی کی ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی