i پاکستان

کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی میں3 بھتہ خور ہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتارتازترین

July 24, 2026

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی