کراچی شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی