کراچی میں کانگو ہیمرجک فیور سے متاثرہ ٹنڈو محمد خان کا رہائشی نوجوان کراچی میں انتقال کرگیا،کانگو سے رواں سال اس مرض سے ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سترہ سالہ نوجوان میں گزشتہ روزوائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ سندھ انفیکشن ڈیزیزز اسپتال میں زیرعلاج تھا۔متاثرہ نوجوان کا تعلق ٹنڈومحمد خان سے تھا،جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق متاثرہ شخص مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتاتھا،ماہرین کاکہنا ہیکہ یہ وائرس عموما مویشیوں میں پائے جانے والے چیچڑکے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جانوروں کو ہاتھ لگانے سے قبل دستانے پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی