i پاکستان

کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا کبھی دعوی نہیں کیا،سعدیہ جاویدتازترین

September 10, 2026

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کبھی دعوی نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی ہے۔ایک انٹرویو میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی میں جنوری تا اگست جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، حکومت جرائم کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر کے شروع کے دنوں میں جرائم میں کچھ اضافہ ہوا ہے، جرائم کی روک تھام میں کہیں نہ کہیں پولیس کی کوتاہی ہے، کلفٹن میں بینک کے باہر سے شہری کو لوٹنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام سے متعلق وزیرِ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی