i پاکستان

کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکانتازترین

March 13, 2026

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کی صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی