i پاکستان

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار ، 4 کلو گرام م بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ،بال بیرنگ برآمدتازترین

July 07, 2026

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، کائو نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن شامل ہیں، ملزما ن بی ایل اے کے کیمپس سے تربیت یافتہ ہیں، ملزمان نے ریکی اور کمیونیکشن کی ٹریننگ حاصل کی ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان دہشتگرد تنظیم کے کمانڈر ساجد بلوچ اور بشیرزیب کی ہدایت پر کراچی میں مقیم تھے، ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات اپنی تنظیم کو فراہم کرتے تھے۔گرفتار ملزمان حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک بنانے کے لیے بھی سرگرم تھے، ملزمان سے 4 کلو گرام م بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ،بال بیرنگ برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مز ید ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو ملزمان سے تحقیقات کے بعد کارروائی عمل میں لائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی