کراچی میں پولیو سے بچائو کی 7 روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر تقریب قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال میں منعقد کی گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ کراچی کی تمام 201 یوسیز میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے 7 ہزار 853 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی