i پاکستان

کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتارتازترین

April 02, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں دو زخمی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے بنارس ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی۔زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری کارروائی کورنگی کے لنک روڈ جی پی او چوک کے قریب کی گئی جہاں پولیس مقابلے میں دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی شناخت انس اور بلال حسین کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 6 موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی