i پاکستان

کراچی ، مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ بر آمدتازترین

July 03, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پہلا مبینہ مقابلہ پیرآباد تھانے کی حدود میں میانوالی کالونی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔دوسرا مبینہ مقابلہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں نارتھ کراچی کے رحمانیہ موڑ کے قریب ہوا جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ایدھی حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 24 سالہ جنید کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے اس کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی