کراچی میں سائٹ سپرہائی وے، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، میمن گوٹھ، درخشاں، گلشن معمار اور شاہ لطیف پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 8 زخمی سمیت 12 ڈاکووں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔تفصیل کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے عقب میں فقیرا گوٹھ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عزت اللہ کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خمیسہ گوٹھ جی23 بس اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت فرمان عرف فیمو خادم حسین کے نام سے کی گئی جس سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔میمن گوٹھ پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میمن گوٹھ مائی نیانی مزار کے قریب مبینہ مقابلہ کے بعد 2 زخمی سمیت 4 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا، خمی حالت میں گرفتار ڈاکووں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکووں کی شناخت 22 سالہ نذر محمد ولد نادر خان اور 25 سالہ مہتاب ولد نیاز حسین کے نام سے کی گئی، دیگر دو گرفتار ملزمان میں کامران اور بلال شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 3 پستولیں مع گولیاں، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔درخشاں پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سی ویو بخاری روڈ کے عقب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد اقبال ولد تاج محمد کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے ایک 30 بور پستول مع گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔شاہ لطیف پولیس نے جمعرات کی صبح سیکٹر 16 بی ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکووں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکووں کی شناخت 30 سالہ علی گل ولد مراد اور 45 سالہ غلام محمد ولد شہزاد کے ناموں سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے دو پستولیں مع گولیاں، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔گلشن معمار پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ گوہر ولاز کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 24 سالہ سلیم ولد غلام قادر کے نام سے کی گئی۔واضح رہے بدھ کی شب بھی گلشن معمار پولیس نے عین اسی مقام جہاں سے مزکورہ ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا ہے جبکہ ایک زخمی سمیت 2 ڈاکووں کی گرفتاری بھی دکھائی تھی، جس کا ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا جبکہ مزکورہ مقابلے کا بھی ترجمان نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔دیگر دو گرفتار ملزمان کی شناخت جاری نہیں کی گئی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی نشاندھی پر ایک مقام پر پھینکا گیا پستول برآمد کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی