کراچی میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے گارڈن میں شاہین فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں یونس عرف رستم چوہان نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ ملزم کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے کے دوران اکبر علی ولد لیاقت علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ملزم سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اورنگی ٹائون اور پاکستان بازار کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں محمد وقار اور سلمان نامی ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔
تاہم گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب اورنگی ٹائو ن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نابینا شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹان سیکٹر 13 سی میں شاداب گرائونڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 40 سالہ دانش ولد امیر حسین کو قتل کردیا۔ایس ایچ او اورنگی ٹائو ن کے مطابق مقتول نابینا تھا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دانش موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لییعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ مقتول نابینا تھا اور بچوں کو دن بھر قرآن شریف پڑھاتا تھا۔ تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی