کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ملزمان ہلاک جبکہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق لانڈھی چشمہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مشتبہ ڈاکو سخین مارا گیا جب کہ شاہ لطیف ٹاون میں بھی مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔سچل کے علاقے میں شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوا، جس کی شناخت بھی تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹائو ن سیکٹر 16 اے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 45 سالہ غلام علی کے نام سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی