کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے اورنگی ٹائون نمبر 10 کے قریب الفتح قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت تین ڈاکوں کو گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو دیگر ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کامران، یاسر اور ثنا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی