کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔چھیپا حکام کے مطابق سپرمارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد چار نمبر کی فرنیچر مارکیٹ میں کارروائی کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت نوید اور وسیم کے ناموں سے کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹائو ن میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹان کے سیکٹر سیون سی میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مقابلے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی